میں ہوں کہاں کا؟

Mushkpuri Top
Standard

ساتھ بیٹھے اک لڑکے نے جو شايد قائد اعظم یونیورسٹی کا طالبعلم تھا، پوچھا کہ یار آپ کہاں سے آۓ ہو تو میں نے کہا کراچی۔
اک دم عبداللہ غازی کی آواز آیٔ،
چل جھوٹے۔
میں نے کہا، شاہ جی، میری پڑھائی وہیں کی ہے تو کہنے لگے وہ تو تُونے پٹارو اور ملائشیا میں بھی کی ہے۔
میں نے کہا، بادشاھو، میری نوکری بھی وہیں کی ہے، تو کہا وہ تو تُو لاہور، دبئی اور اب اسلام آباد میں بھی کر رہا ہے۔
اس بار میں نے تھوڑی ناراضگی سے کہا، میرے ماں باپ تو وہیں ہے، تو مسکرا کر کہنے لگے،
تو نے اُن کے پاس وقت ہی کتنا گزارا ہے۔
میرے پنجابی خون نے ہار کہاں ماننی تھی، لہذا آخری حربہ کے طور پر میں نے کہا،
میں پیدا تو وہیں ہوا ہوں نا۔
تو اس بار انہوں نے قہقہ مارا اور کہا،
جمنے سے کوئی اپنا نہیں ہوتا۔

یہ کہہ کر اُن کی آواز خاموش ہوگئی لیکن میں یہ سوچتا رہ گیا کہ میں ہوں کہاں کا؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *